مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 84

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل كل يعمل على شاكلته فربكم اعلم بمن هو اهدى سبيلا

کہہ دو کہ ہر شخص اپنے طریق کے مطابق عمل کرتا ہے۔ سو تمہارا پروردگار اس شخص سے خوب واقف ہے جو سب سے زیادہ سیدھے رستے پر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 84
  • پارہ 15
  • صفحہ 290

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہر ایک کافر و مومن اور معرض و مقبل اپنے اپنے طریقے ، نیت ، طبیعت اور مذہب پر چلتا اور اسی پر مگن رہتا ہے ۔ لیکن یاد رہے خدا کے علم محیط سے کسی شخص کا کوئی عمل باہر نہیں ہو سکتا وہ ہر ایک کے طریق عمل اور حرکات و سکنات کو برابر دیکھ رہا ہے اور بخوبی جانتا ہے کہ کون کتنا سیدھا چلتا ہے اور کس میں کس قدر کجروی و کجراہی ہے ہر ایک کے ساتھ اسی کے موافق برتاؤ کرے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. كُلٌّۭسب کے سبkullun
  3. يَعْمَلُعمل کر رہے ہیںyaʿmalu
  4. عَلَىٰپرʿalā
  5. شَاكِلَتِهِۦاپنے طریقےshākilatihi
  6. فَرَبُّكُمْتو رب تمہاراfarabbukum
  7. أَعْلَمُزیادہ جانتا ہےaʿlamu
  8. بِمَنْاس کو جوbiman
  9. هُوَوہhuwa
  10. أَهْدَىٰزیادہ ہدایت یافتہ ہےahdā
  11. سَبِيلًۭاراستے کے اعتبار سےsabīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں