تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی روح انسانی کیا چیز ہے ؟ اس کی ماہیت و حقیقت کیا ہے ؟ یہ سوال صحیحین کی روایت کے موافق یہود مدینہ نے آنحضرت ﷺ کے آزمانے کو کیا تھا۔ اور "سیر" کی روایات سے معلوم ہوتا ہےکہ مکہ میں قریش نے یہود کے مشورہ سے یہ سوال کیا۔ اسلئے آیت کے مکی اور مدنی ہونے میں اختلاف ہے ، ممکن ہے نزول مکرر ہوا ہو ، واللہ اعلم۔ یہاں اس سوال کے درج کرنے سے غالبًا یہ مقصود ہوگا کہ جن چیزوں کے سمجھنے کی ان لوگوں کو ضرورت ہے ادھر سے تو اعراض…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں