ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ کے کلمہ کی تلقین
یعنی مال تو اللہ کی نعمت ہے ۔اس پر اترانے اور کفر بکنے سے آفت آتی ہے چاہئے تھا کہ باغ میں داخل ہوتے وقت مَاۤ اَظُنُّ اَنۡ تَبِیۡدَ ہٰذِہٖۤ اَبَدًا کی جگہ مَا شَآءَ اللّٰہُ ۙ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کہتا۔ یعنی خدا جو چاہے عطا فرمائے ، ہم میں جو کچھ زور و قوت ہے اسی کی امداد و اعانت سے ہے ۔ وہ چاہے تو ایک دم میں سلب کر لے روایات میں ہے کہ جب آدمی کو اپنے گھر بار میں آسودگی نظر آئے تو یہ ہی لفظ کہے ۔ مَا شَآءَ اللّٰہُ ۙ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ۔