مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف آیت 42 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَأُحِيطَ بِثَمَرِهِۦ فَأَصْبَحَ يُقَلِّبُ كَفَّيْهِ عَلَىٰ مَآ أَنفَقَ فِيهَا وَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَيَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّىٓ أَحَدًا ﴿٤٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ کے کلمہ کی تلقین

یعنی کف افسوس ملتا رہے گا۔

باغ و اسباب کی تباہی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "آخر اس کے باغ پر وہ ہی ہوا جو اس مرد نیک کی زبان سے نکلا تھا رات کو آفت سماوی آگ کی صورت میں آئی ۔ سب جل کر ڈھیر ہو گیا ۔ مال خرچ کیا تھا پونجی بڑھانے کو وہ اصل بھی کھو بیٹھا۔

اپنے شرک پر ندامت

مگر اب پچھتائے کیا ہوت ہے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔ اور یہ افسوس و ندامت بھی خدا سے ڈر کر نہیں ، محض دنیوی ضرر پہنچنے کی بنا پر تھی۔