دنیا کی زندگی کی مثال
یعنی دنیا کی عارضی بہار اور فانی و سریع الزوال تروتازگی کی مثال ایسی سمجھو کہ خشک اور مردہ زمین پر بارش کا پانی پڑا ، وہ یک بیک جی اٹھی ، گنجان درخت اور مختلف اجزاء سے رلا ملا سبزہ نکل آیا ۔ لہلہاتی کھیتی آنکھوں کو بھلی معلوم ہونے لگی۔ مگر چند روز ہی گذرے کہ زرد ہو کر سوکھنا شروع ہو گئ۔ آخر ایک وقت آیا کہ کانٹ چھانٹ کر برابر کر دی گئ۔پھر ریزہ ریزہ ہو کر ہوا میں اڑائی گئ۔ یہ ہی حال دنیا کے دیدہ زیب وابلہ فریب بناؤ سنگار کا سمجھو ۔ چند روز کے لئے خوب ہری بھری نظر آتی ہے۔ آخر میں چورہ ہو کر ہوا میں اڑ جائے گی۔ اور کٹ چھٹ کر سب میدان صاف ہو جائے گا جیسا کہ آگے وَ یَوۡمَ نُسَیِّرُ الۡجِبَالَ وَ تَرَی الۡاَرۡضَ بَارِزَۃً میں اشارہ کیا ہے۔
یعنی جب چاہے پھر جلاد ے ۔ (موضح القرآن) یا یہ کہ اگانا اور چورا کر کے اڑا دینا سب اسی کے دست قدرت میں ہے۔