مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واضرب لهم مثل الحياة الدنيا كماء انزلناه من السماء فاختلط به نبات الارض فاصبح هشيما تذروه الرياح وكان الله على كل شيء مقتدرا

اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا۔ تو اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی۔ پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں۔ اور خدا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 45
  • پارہ 15
  • صفحہ 298

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا کی عارضی بہار اور فانی و سریع الزوال تروتازگی کی مثال ایسی سمجھو کہ خشک اور مردہ زمین پر بارش کا پانی پڑا ، وہ یک بیک جی اٹھی ، گنجان درخت اور مختلف اجزاء سے رلا ملا سبزہ نکل آیا ۔ لہلہاتی کھیتی آنکھوں کو بھلی معلوم ہونے لگی۔ مگر چند روز ہی گذرے کہ زرد ہو کر سوکھنا شروع ہو گئ۔ آخر ایک وقت آیا کہ کانٹ چھانٹ کر برابر کر دی گئ۔پھر ریزہ ریزہ ہو کر ہوا میں اڑائی گئ۔ یہ ہی حال دنیا کے دیدہ زیب وابلہ فریب بناؤ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱضْرِبْاور بیان کروwa-iḍ'rib
  2. لَهُمان کے لئےlahum
  3. مَّثَلَمثالmathala
  4. ٱلْحَيَوٰةِزندگی کیl-ḥayati
  5. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  6. كَمَآءٍجیسے پانیkamāin
  7. أَنزَلْنَـٰهُاتارا ہم نے اس کوanzalnāhu
  8. مِنَسےmina
  9. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  10. فَٱخْتَلَطَتو رَل مل گئیfa-ikh'talaṭa
  11. بِهِۦساتھ اس پانی کےbihi
  12. نَبَاتُنباتاتnabātu
  13. ٱلْأَرْضِزمین کیl-arḍi
  14. فَأَصْبَحَتو وہ ہوگئیfa-aṣbaḥa
  15. هَشِيمًۭاریزہ ریزہhashīman
  16. تَذْرُوهُاڑاتی ہیں اس کوtadhrūhu
  17. ٱلرِّيَـٰحُ ۗہوائیںl-riyāḥu
  18. وَكَانَاور ہےwakāna
  19. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  20. عَلَىٰپرʿalā
  21. كُلِّہرkulli
  22. شَىْءٍۢچیزshayin
  23. مُّقْتَدِرًاقدرت رکھنے والاmuq'tadiran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں