مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما لهم به من علم ولا لابائهم كبرت كلمة تخرج من افواههم ان يقولون الا كذبا

ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ان کے باپ دادا ہی کو تھا۔ (یہ) بڑی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے (اور کچھ شک نہیں) کہ یہ جو کہتے ہیں محض جھوٹ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 5
  • پارہ 15
  • صفحہ 294

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کوئی تحقیق اور علمی اصول ان کے ہاتھ میں نہیں نہ ان کے باپ دادوں کے ہاتھ میں تھا۔ جن کی اندھی تقلید میں ایسی بھاری بات زبان سےنکال رہے ہیں۔ گویا خداوند تعالیٰ کی شان قدوسیت و سبوحیت کی ان لوگوں کو کچھ خبر نہیں جو اس کی جناب میں ایسی گستاخیاں کرتے ہوئے ذرا نہیں شرماتے۔ دلائل و براہین کی جگہ ان کے ذخیرہ میں یہ ہی باقی رہ گیا ہے کہ زبان سےایک چھوئی اور بدیہی البطلان بات کہتے جائیں اور جب ثبوت مانگو تو کہدیں کہ یہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّانہیںmā
  2. لَهُمان کے لئےlahum
  3. بِهِۦاس کاbihi
  4. مِنْکوئیmin
  5. عِلْمٍۢعلمʿil'min
  6. وَلَااور نہwalā
  7. لِـَٔابَآئِهِمْ ۚان کے آباؤ اجداد کے لئےliābāihim
  8. كَبُرَتْسبہت بڑی ہےkaburat
  9. كَلِمَةًۭباتkalimatan
  10. تَخْرُجُنکلتی ہےtakhruju
  11. مِنْسےmin
  12. أَفْوَٰهِهِمْ ۚان کے مونہوں (سے)afwāhihim
  13. إِننہیںin
  14. يَقُولُونَوہ کہہ رہےyaqūlūna
  15. إِلَّامگرillā
  16. كَذِبًۭاایک جھوٹkadhiban

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں