مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف آیت 91 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

كَذَٰلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا ﴿٩١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

مشرق کی ایک وحشی قوم

یعنی ذوالقرنین کے سفر مشرق و مغرب کی جو کیفیت بیان کی گئ واقع میں اسی طرح ہے۔ جو وسائل اس کے پس تھے اور جو حالات وہاں پیش آئے ان سب پر ہمارا علم محیط ہے تاریخ والے شاید اس جگہ کچھ اور کہتے ہوں گے اور فی الحقیقت اتنا ہے جو فرما دیا۔ بعض مفسرین نے "کذٰلک" کا مطلب یہ لیا ہےکہ ذوالقرنین نے مغربی قوم کے متعلق جو روش اختیار کی تھی ویسی ہی اس مشرقی قوم کے ساتھ اختیار کی۔ واللہ اعلم۔