مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 26 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَكُلِى وَٱشْرَبِى وَقَرِّى عَيْنًا ۖ فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ ٱلْبَشَرِ أَحَدًا فَقُولِىٓ إِنِّى نَذَرْتُ لِلرَّحْمَـٰنِ صَوْمًا فَلَنْ أُكَلِّمَ ٱلْيَوْمَ إِنسِيًّا ﴿٢٦﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یعنی تازہ کھجوریں کھا کر چشمہ کے پانی سےسیراب ہو اور پاکیزہ بیٹے کو دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی کر آگے کا غم نہ کھا خدا تعالیٰ سب مشکلات کو دور کرنے والا ہے۔

یعنی اگر کوئی آدمی سوال کرے تو اشارہ وغیرہ سے ظاہر کر دینا کہ میں روزہ سےہوں مزید گفتگو نہیں کر سکتی۔ انکےدین میں یہ نیت درست تھی کہ نہ بولنے کا بھی روزہ رکھتےتھے ہماری شریعت میں ایسی نیت درست نہیں " اور کہیو میں نے مانا ہے" کا مطلب یہ ہے کہ روزہ کی نذر کر کے ایسا کہہ دینا "اِنْسِیًّا" کی قید شاید اس لئے لگائی کہ فرشتہ سے بات کرنا منع نہ تھا۔