حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا
کہتےہیں رات کی تاریکی اور خلوت میں پست آواز سے دعا کی جیسا کہ دعا کا اصل قاعدہ ہے اُدۡعُوۡا رَبَّکُمۡ تَضَرُّعًا وَّ خُفۡیَۃً (اعراف۔۵۵) ایسی دعا ریا سے دور اور کمال اخلاص سے معمور ہوتی ہے۔ شاید یہ بھی خیال ہو کہ بڑھاپے کی عمر میں بیٹا مانگتے تھے۔ اگر نہ ملےتو سننے والے ہنسیں ، اور ویسے بھی عمومًا بڑھاپے میں آواز پست ہو جاتی ہے۔