مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 77 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى كَفَرَ بِـَٔايَـٰتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا ﴿٧٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ایک مسلمان مزدور اور کافر کا واقعہ

یعنی کفر کے باوجود آپ نے یہ جرأت دیکھی ، ایک کافر مالدار ایک مسلمان لوہار کو کہنے لگا تو مسلمانی سے منکر ہو تو تیری مزدوری دوں۔ اس نے کہا اگر تو مرے اور پھر جئے تو بھی میں منکر نہ ہوں اس نے کہا اگر مر کر پھر جیوں گا تو یہ ہی مال و اولاد وہاں بھی ہو گا ، تجھ کو مزدوری وہاں دے دوں گا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ یعنی وہاں دولت ملتی ہے ایمان سے ، کافر چاہے کہ یہاں کی دولت وہاں ملے ، یا کفر کے باوجود اخروی عیش و تنعم کے مزے اڑائے ۔ یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔