حضرت زکریا علیہ السلام کا تعجب
تعجب کی کوئی بات نہیں ۔ ان ہی حالات میں اولاد مل جائے گی اور مشیت ایزدی پوری ہو کر رہے گی۔
اللہ کی قدرت کاملہ
یہ فرشتہ نے کہا ۔ یعنی تمہارے نزدیک ظاہری اسباب کے اعتبار سے ایک چیز مشکل ہو تو خدا کے یہاں مشکل نہیں اس کی قدرت عظیمہ کے سامنے سب آسان ہے۔ انسان اپنی ہستی ہی کو دیکھ لے ۔ ایک زمانہ تھا کہ یہ کوئی چیز نہ تھی اس کا نام و نشان بھی کوئی نہ جانتا تھا۔ حق تعالیٰ اس کو پردہ عدم سے وجود میں لایا ۔ پھر جو قادر مطلق لاشے محض کو شے بنا دے ۔ کیا وہ بوڑھے مرد اور بانجھ عورت سے بچہ پیدا نہیں کر سکتا ۔ اس پر تو بطریق اولیٰ قدرت ہونی چاہیئے۔