یہودیوں نے توریت پڑھ کو سمجھ لیا کہ جب نصرانیوں نے حضرت عیسٰیؑ کو خدا کا بیٹا کہا تو بیشک وہ کافر ہوگئے اور نصرانیوں نے انجیل میں صاف دیکھ لیا کہ یہودی حضرت عیسٰیؑ کی نبوت کا انکار کر کے کافر ہو گئے۔
کفار و مشرکین کے بے دلیل دعوے
ان جاہلوں سے مشرکین عرب اور بت پرست مراد ہیں یعنی جیسے یہود و نصاریٰ ایک دوسرے کو گمراہ جانتے ہیں اسی طرح بت پرست بھی اپنے سوا سب فرقوں کو گمراہ اور بےدین بتلاتے ہیں۔ سو دنیا میں کہے جائیں قیامت کو فیصلہ ہو جائے گافائدہیہاں یہ شبہ ہوتا ہے کہ جب کذٰلک فرما دیا تو پھرمثل قولھم فرمانے کی کیا حاجت ۔ بعض مفسرین نے جواب دیا کہمثل قولھم توضیح اور تاکید ہے کذٰلک کے لئے اور بعض کہتے ہیں کہ یہاں دو تشبیہ جدا جدا ہیں اس لئے دو لفظ لائے ایک تشبیہ سے تو یہ غرض ہے کہ ان کا اور ان کا مقولہ باہم مشابہ ہے (یعنی جیسے وہ دوسروں کو گمراہ کہتے ہیں ایسا ہی یہ بھی) اور ایک تشبیہ سے یہ غرض ہے کہ جیسا اہل کتاب یہ دعویٰ بے دلیل اپنی ہوائے نفس اور عداوت سے کرتے تھے ایسے ہی بت پرست بھی بے دلیل محض خواہش نفسانی سے ایسا دعویٰ کرتے ہیں۔