مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 121

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين اتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به ومن يكفر به فاولئك هم الخاسرون

جن لوگوں کو ہم نے کتاب عنایت کی ہے، وہ اس کو (ایسا) پڑھتے ہیں جیسا اس کے پڑھنے کا حق ہے۔ یہی لوگ اس پر ایمان رکھنے والے ہیں، اور جو اس کو نہیں مانتے، وہ خسارہ پانے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 121
  • پارہ 1
  • صفحہ 19

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہود میں تھوڑے آدمی منصف بھی تھے کہ اپنی کتاب کو پڑھتے تھے سمجھ کر وہ قرآن پر ایمان لائے (جیسے حضرت عبداللہ ابن سلامؓ اور ان کے ساتھی) یہ آیت انہی لوگوں کے بارہ میں ہے ۔ یعنی انہوں نے توریت کو غور سے پڑھا انہی کو ایمان نصیب ہوا اور جس نے انکار کیا کتاب کا یعنی اس میں تحریف کی وہ خائب و خاسر ہوئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. ءَاتَيْنَـٰهُمُدی ہم نے ان کوātaynāhumu
  3. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  4. يَتْلُونَهُۥوہ تلاوت کرتے ہیں اس / وہ پڑھتے ہیں اس کوyatlūnahu
  5. حَقَّ(جیسا کہ) حق ہےḥaqqa
  6. تِلَاوَتِهِۦٓاس کی تلاوت کاtilāwatihi
  7. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  8. يُؤْمِنُونَجو ایمان رکھتے ہیںyu'minūna
  9. بِهِۦ ۗساتھ اس کےbihi
  10. وَمَناور جو کوئیwaman
  11. يَكْفُرْکفر کرے گاyakfur
  12. بِهِۦاس کاbihi
  13. فَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāika
  14. هُمُوہhumu
  15. ٱلْخَـٰسِرُونَجو خسارہ پانے والے / نقصان اٹھانے والے ہیںl-khāsirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں