مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 120

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى حتى تتبع ملتهم قل ان هدى الله هو الهدى ولئن اتبعت اهواءهم بعد الذي جاءك من العلم ما لك من الله من ولي ولا نصير

اور تم سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی، یہاں تک کہ تم ان کے مذہب کی پیروی اختیار کرلو۔ (ان سے) کہہ دو کہ خدا کی ہدایت (یعنی دین اسلام) ہی ہدایت ہے۔ اور (اے پیغمبر) اگر تم اپنے پاس علم (یعنی وحی خدا) کے آ جانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو (عذاب) خدا سے (بچانے والا) نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 120
  • پارہ 1
  • صفحہ 19

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہود اور نصاریٰ کو امر حق سے سروکار نہیں ۔ اپنی ضد پر اڑ رہے ہیں وہ کبھی تمہارا دین قبول نہ کریں گے۔ بالفرض اگر تم ہی ان کے تابع ہو جاؤ تو خوش ہو جاویں گے اور یہ ممکن نہیں تو اب ان سے موافقت کی امید نہ رکھنی چاہیئے۔ یعنی ہر زمانے میں معتبر وہی ہدایت ہے جو اس زمانے کا نبی لائے سو اب وہ طریقہ اسلام ہے نہ طریقہ یہود و نصاریٰ۔ یہ بات بطریق فرض ہے ۔ یعنی بالفرض اگر آپ ایسا کریں تو قہر الہٰی سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَناور ہرگز نہیںwalan
  2. تَرْضَىٰراضی ہوں گےtarḍā
  3. عَنكَآپ سےʿanka
  4. ٱلْيَهُودُیہودl-yahūdu
  5. وَلَااورنہwalā
  6. ٱلنَّصَـٰرَىٰعیسائی/ نصائیl-naṣārā
  7. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  8. تَتَّبِعَتم پیروی کرنے لگ جاؤtattabiʿa
  9. مِلَّتَهُمْ ۗان کے طریقے کیmillatahum
  10. قُلْکہہ دیجئےqul
  11. إِنَّبیشکinna
  12. هُدَىہدایتhudā
  13. ٱللَّهِاللہl-lahi
  14. هُوَوہ ہیhuwa
  15. ٱلْهُدَىٰ ۗجو ہدایت ہےl-hudā
  16. وَلَئِنِاور البتہ اگرwala-ini
  17. ٱتَّبَعْتَپیروی کی تم نے/ اتباع کیا تم نےittabaʿta
  18. أَهْوَآءَهُمان کی خواہشات کیahwāahum
  19. بَعْدَبعدbaʿda
  20. ٱلَّذِىاس کے جوalladhī
  21. جَآءَكَآیا تیرے پاسjāaka
  22. مِنَسےmina
  23. ٱلْعِلْمِ ۙعلمl-ʿil'mi
  24. مَانہیں ہوگاmā
  25. لَكَتیرے لئےlaka
  26. مِنَسےmina
  27. ٱللَّهِاللہ (بچانے والا)l-lahi
  28. مِنکوئیmin
  29. وَلِىٍّۢدوستwaliyyin
  30. وَلَااورنہwalā
  31. نَصِيرٍکوئی مددگارnaṣīrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں