مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 148

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولكل وجهة هو موليها فاستبقوا الخيرات اين ما تكونوا يات بكم الله جميعا ان الله على كل شيء قدير

اور ہر ایک (فرقے) کے لیے ایک سمت (مقرر) ہے۔ جدھر وہ (عبادت کے وقت) منہ کیا کرتے ہیں۔ تو تم نیکیوں میں سبقت حاصل کرو۔ تم جہاں رہو گے خدا تم سب کو جمع کرلے گا۔ بے شک خدا ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 148
  • پارہ 2
  • صفحہ 23

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ نے ہر امت کے لئے ایک ایک قبلہ کا حکم فرمایا جس کی طرف بوقت عبادت اپنا منہ کیا کریں یا ہر ایک قوم مسلمان کعبہ سے جدا جدا سمت میں واقع ہے کوئی مشرق میں کوئی مغرب میں سو اس میں جھگڑنا فضول اور اپنے قبلہ یا اپنی سمت پر ضد کرنا عبث ہے جو نیکیاں مقصود و مطلوب ہیں انکی طرف البتہ پیش قدمی کرو اور اس بحث کو چھوڑو جس جگہ اور جس قبلہ اور جس سمت کعبہ کی طرف تم ہو گے لائے گا تم سب کو اللہ میدان حشر میں اور تمہاری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِكُلٍّۢاور ہر ایک کےلیےwalikullin
  2. وِجْهَةٌایک سمت ہےwij'hatun
  3. هُوَوہhuwa
  4. مُوَلِّيهَا ۖمنہ پھیرنے والا ہے اس کی طرفmuwallīhā
  5. فَٱسْتَبِقُوا۟پس سبقت کروfa-is'tabiqū
  6. ٱلْخَيْرَٰتِ ۚنیکیوں میںl-khayrāti
  7. أَيْنَجہاں کہیں بھیayna
  8. مَابھیmā
  9. تَكُونُوا۟تم ہو گےtakūnū
  10. يَأْتِلے آئے گاyati
  11. بِكُمُتمہیںbikumu
  12. ٱللَّهُاللہl-lahu
  13. جَمِيعًا ۚسب کوjamīʿan
  14. إِنَّبےشکinna
  15. ٱللَّهَاللہl-laha
  16. عَلَىٰاوپرʿalā
  17. كُلِّہرkulli
  18. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  19. قَدِيرٌۭخوب قدرت رکھنے والا ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں