مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 160

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا الذين تابوا واصلحوا وبينوا فاولئك اتوب عليهم وانا التواب الرحيم

ہاں جو توبہ کرتے ہیں اور اپنی حالت درست کرلیتے اور (احکام الہیٰ کو) صاف صاف بیان کردیتے ہیں تو میں ان کے قصور معاف کردیتا ہوں اور میں بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 160
  • پارہ 2
  • صفحہ 24

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر چہ انکی حق پوشی کے باعث بعض آدمی گمراہی میں پڑ گئے لیکن جنہوں نے حق پوشی سے توبہ کر کے اظہار حق پوری طرح کر دیا تو اب بجائے لعنت ہم ان پر رحمت نازل فرماتے ہیں کیونکہ ہم تو اب و رحیم ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّاسوائےillā
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  3. تَابُوا۟جنہوں نے توبہ کیtābū
  4. وَأَصْلَحُوا۟اور جنہوں نے اصلاح کیwa-aṣlaḥū
  5. وَبَيَّنُوا۟اور جنہوں نے بیان کردیاwabayyanū
  6. فَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی وہ لوگ ہیںfa-ulāika
  7. أَتُوبُمیں مہربان ہوتا ہوںatūbu
  8. عَلَيْهِمْ ۚان پرʿalayhim
  9. وَأَنَااور میںwa-anā
  10. ٱلتَّوَّابُبار بار توبہ قبول کرنے والاl-tawābu
  11. ٱلرَّحِيمُاور رحم کرنے والا ہوںl-raḥīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں