مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 163

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والهكم اله واحد لا اله الا هو الرحمن الرحيم

اور (لوگو) تمہارا معبود خدائے واحد ہے اس بڑے مہربان (اور) رحم کرنے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 163
  • پارہ 2
  • صفحہ 24

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی معبود حقیقی تم سب کا ایک ہی ہے اس میں تعدد کا احتمال بھی نہیں سو اب جس نے اس کی نافرمانی کی بالکل مردود اور غارت ہوا دوسرا معبود ہوتا تو ممکن تھا کہ اس سے نفع کی توقع باندھی جاتی یہ آقائی اور پادشاہی یا استادی اور پیری نہیں کہ ایک جگہ موافقت نہ آئی تو دوسری جگہ چلے گئے یہ تو معبودی اور خدائی ہے نہ اُس کے سوا کسی کو معبود بنا سکتے ہو اور نہ کسی سے اس کے علاوہ خیر کی توقع کر سکتے ہو۔ جب آیہ وَ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِلَـٰهُكُمْاور الہ تمہاراwa-ilāhukum
  2. إِلَـٰهٌۭصرف الہ ہےilāhun
  3. وَٰحِدٌۭ ۖایکwāḥidun
  4. لَّآنہیںlā
  5. إِلَـٰهَکوئی الہilāha
  6. إِلَّامگرillā
  7. هُوَوہیhuwa
  8. ٱلرَّحْمَـٰنُجو نہایت مہربانl-raḥmānu
  9. ٱلرَّحِيمُجو بہت رحم کرنے والا ہےl-raḥīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں