مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 180

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كتب عليكم اذا حضر احدكم الموت ان ترك خيرا الوصية للوالدين والاقربين بالمعروف حقا على المتقين

تم پر فرض کیا جاتا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت کا وقت آجائے تو اگر وہ کچھ مال چھوڑ جانے والا ہو تو ماں با پ اور رشتہ داروں کے لئے دستور کے مطابق وصیت کرجائے (خدا سے) ڈر نے والوں پر یہ ایک حق ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 180
  • پارہ 2
  • صفحہ 27

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلا حکم قصاص یعنی مردہ کی جان کے متعلق تھا یہ دوسرا حکم اس کے مال کے متعلق ہے اور کلیات مذکورہ سابقہ میں جو وَ اٰتَی الۡمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الۡقُرۡبٰی ارشاد ہوا تھا اس کی تشریح ہے لوگوں میں دستور تھا کہ مردہ کا تمام مال اسکی بیوی اور اولاد بلکہ خاص بیٹوں کو ملتا تھا ماں باپ اور سب اقارب محروم رہتے تھے اس آیت میں ارشاد ہوا کہ ماں باپ اور جملہ اقارب کو انصاف کے ساتھ دینا چاہیئے مرنے والے پر اسی کے موافق وصیت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كُتِبَلکھ دیا گیاkutiba
  2. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  3. إِذَاجبidhā
  4. حَضَرَحاضر ہوا۔ آنے لگےḥaḍara
  5. أَحَدَكُمُتم میں سے کسی ایک کوaḥadakumu
  6. ٱلْمَوْتُموتl-mawtu
  7. إِناگرin
  8. تَرَكَوہ چھوڑ جائےtaraka
  9. خَيْرًامال کوkhayran
  10. ٱلْوَصِيَّةُوصیت کرنا ہےl-waṣiyatu
  11. لِلْوَٰلِدَيْنِوالدین کے لیےlil'wālidayni
  12. وَٱلْأَقْرَبِينَاور رشتہ داروں کے لیےwal-aqrabīna
  13. بِٱلْمَعْرُوفِ ۖبھلے طریقے سےbil-maʿrūfi
  14. حَقًّایہ حق ہےḥaqqan
  15. عَلَىپرʿalā
  16. ٱلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں (پر)l-mutaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں