مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 228

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والمطلقات يتربصن بانفسهن ثلاثة قروء ولا يحل لهن ان يكتمن ما خلق الله في ارحامهن ان كن يؤمن بالله واليوم الاخر وبعولتهن احق بردهن في ذلك ان ارادوا اصلاحا ولهن مثل الذي عليهن بالمعروف وللرجال عليهن درجة والله عزيز حكيم

اور طلاق والی عورتیں تین حیض تک اپنی تئیں روکے رہیں۔ اور اگر وہ خدا اور روز قیامت پر ایمان رکھتی ہیں تو ان کا جائز نہیں کہ خدا نے جو کچھ ان کے شکم میں پیدا کیا ہے اس کو چھپائیں۔ اور ان کے خاوند اگر پھر موافقت چاہیں تو اس (مدت) میں وہ ان کو اپنی زوجیت میں لے لینے کے زیادہ حقدار ہیں۔ اور عورتوں کا حق (مردوں پر) ویسا ہی ہے جیسے دستور کے مطابق (مردوں کا حق) عورتوں پر ہے۔ البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے۔ اور خدا غالب (اور) صاحب حکمت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 228
  • پارہ 2
  • صفحہ 36

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب مرد نے عورت کو طلاق دی تو ابھی اس عورت کو کسی دوسرے سے نکاح روا نہیں جب تک تین حیض پورے نہ ہو جائیں تاکہ حمل ہو تو معلوم ہو جائے اور کسی کی اولاد کسی کو نہ مل جائے اس لئے عورت پر فرض ہے کہ جو ان کے پیٹ میں ہو اس کو ظاہر کر دیں خواہ حمل ہو یا حیض آتا ہو اور اس مدت کو عدت کہتے ہیں۔فائدہمعلوم کرنا چاہیئے کہ یہاں مطلقات سے خاص وہ عورتیں مراد ہیں کہ ان سے نکاح کے بعد صحبت یا خلوت شرعیہ کی نوبت خاوند کو آ چکی ہو اور ان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلْمُطَلَّقَـٰتُاور عورتیں جو طلاق یافتہ ہیںwal-muṭalaqātu
  2. يَتَرَبَّصْنَانتظار کریں وہyatarabbaṣna
  3. بِأَنفُسِهِنَّساتھ اپنے نفسوں کےbi-anfusihinna
  4. ثَلَـٰثَةَتینthalāthata
  5. قُرُوٓءٍۢ ۚحیض۔ طہرqurūin
  6. وَلَااور نہیںwalā
  7. يَحِلُّحلالyaḥillu
  8. لَهُنَّان کے لیےlahunna
  9. أَنکہan
  10. يَكْتُمْنَوہ چھپائیںyaktum'na
  11. مَاجوmā
  12. خَلَقَپیدا کیاkhalaqa
  13. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  14. فِىٓمیںfī
  15. أَرْحَامِهِنَّان کے رحموںarḥāmihinna
  16. إِناگرin
  17. كُنَّوہ ہیںkunna
  18. يُؤْمِنَّایمان رکھتیںyu'minna
  19. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  20. وَٱلْيَوْمِاور یومwal-yawmi
  21. ٱلْـَٔاخِرِ ۚآخرت پرl-ākhiri
  22. وَبُعُولَتُهُنَّاور ان کے شوہرwabuʿūlatuhunna
  23. أَحَقُّزیادہ حق دار ہیںaḥaqqu
  24. بِرَدِّهِنَّان کو لوٹانے کےbiraddihinna
  25. فِىمیںfī
  26. ذَٰلِكَاسdhālika
  27. إِنْاگرin
  28. أَرَادُوٓا۟وہ ارادہ کریں۔ وہ چاہتے ہوںarādū
  29. إِصْلَـٰحًۭا ۚاصلاح کوiṣ'lāḥan
  30. وَلَهُنَّاور ان کے لیےwalahunna
  31. مِثْلُمانندmith'lu
  32. ٱلَّذِىاس کے ہے۔ جوalladhī
  33. عَلَيْهِنَّاوپر ان کے ہےʿalayhinna
  34. بِٱلْمَعْرُوفِ ۚساتھ معروف طریقے کےbil-maʿrūfi
  35. وَلِلرِّجَالِاور مردوں کے لیےwalilrrijāli
  36. عَلَيْهِنَّان پرʿalayhinna
  37. دَرَجَةٌۭ ۗایک درجہ ہےdarajatun
  38. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  39. عَزِيزٌزبردست ہےʿazīzun
  40. حَكِيمٌحکمت والا ہےḥakīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں