مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 241

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وللمطلقات متاع بالمعروف حقا على المتقين

اور مطلقہ عورتوں کو بھی دستور کے مطابق نان و نفقہ دینا چاہیئے پرہیزگاروں پر (یہ بھی) حق ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 241
  • پارہ 2
  • صفحہ 39

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے خرچ یعنی جوڑا دینے کا حکم اس طلاق پر آ چکا ہے کہ نہ مہر ٹھہرا ہو نہ زوج نے ہاتھ لگایا ہو اب اس آیت میں وہ حکم سب کے لئے آ گیا مگر اتنا فرق ہے کہ سب طلاق والیوں کو جوڑا دینا مستحب ہے ضروری نہیں اور پہلی صورت میں ضروری ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِلْمُطَلَّقَـٰتِاور طلاق یافتہ عورتوں کے لیےwalil'muṭallaqāti
  2. مَتَـٰعٌۢفائدہ پہنچانا ہےmatāʿun
  3. بِٱلْمَعْرُوفِ ۖبھلے طریقے سےbil-maʿrūfi
  4. حَقًّایہ حق ہےḥaqqan
  5. عَلَىپرʿalā
  6. ٱلْمُتَّقِينَتقوی کرنے والوںl-mutaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں