تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ حکم اول تھا اس کے بعد جب آیت میراث نازل ہوئی اور عورتوں کا بھی حصہ مقرر ہو چکا ادھر عورت کی عدت چار مہینے دس دن ٹھہرا دی گئ تب سے اس آیت کا حکم موقوف ہوا۔ یعنی اگر وہ عورتیں اپنی خوشی سے سال کے ختم ہونے سے پہلے گھر سے نکلیں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اے وارثو اس کام میں کہ کریں وہ عورتیں اپنے حق میں شریعت کے موافق یعنی چاہیں خاوند کریں یا اچھی پوشاک اور خوشبو کا استعمال کریں کچھ حرج نہیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں