کفر کرنا عقل کے خلاف ہے
یعنی اجسام بےجان کہ حس و حرکت کچھ بھی نہ تھی اول عناصر تھے اس کے بعد والدین کی غذا بنے، پھر نطفہ پھر خون بستہ پھر گوشت۔
یعنی حالات سابقہ کے بعد نفخ روح کیا گیا جس سے رحم مادر میں اور اس کے بعد دنیا میں زندہ رہے۔
یعنی جب دنیا میں وقت مرنے کا آئے گا۔
یعنی قیامت کو زندہ کئے جاؤ گے حساب لینے کے واسطے۔
یعنی قبروں سے نکل کر اللہ تعالیٰ کے روبرو حساب و کتاب کے واسطے کھڑے کئے جاؤ گے، سو اب انصاف کرو کہ جب تم اول سے آخر تک اللہ تعالیٰ کے احسانات کے مرہون ہو اور ہر حالت میں اور حاجت میں اس کے محتاج ہو اور اس کے متوقع ہو ۔ پھر اس پر بھی کفر کرنا اور اس کی نافرمانی کرنا کس قدر تعجب خیز امر ہے۔