مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كيف تكفرون بالله وكنتم امواتا فاحياكم ثم يميتكم ثم يحييكم ثم اليه ترجعون

(کافرو!) تم خدا سے کیوں کر منکر ہو سکتے ہو جس حال میں کہ تم بےجان تھے تو اس نے تم کو جان بخشی پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر وہی تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 28
  • پارہ 1
  • صفحہ 5

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اجسام بےجان کہ حس و حرکت کچھ بھی نہ تھی اول عناصر تھے اس کے بعد والدین کی غذا بنے، پھر نطفہ پھر خون بستہ پھر گوشت۔ یعنی حالات سابقہ کے بعد نفخ روح کیا گیا جس سے رحم مادر میں اور اس کے بعد دنیا میں زندہ رہے۔ یعنی جب دنیا میں وقت مرنے کا آئے گا۔ یعنی قیامت کو زندہ کئے جاؤ گے حساب لینے کے واسطے۔ یعنی قبروں سے نکل کر اللہ تعالیٰ کے روبرو حساب و کتاب کے واسطے کھڑے کئے جاؤ گے، سو اب انصاف کرو کہ جب تم اول سے آخر تک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كَيْفَکس طرحkayfa
  2. تَكْفُرُونَتم انکار کرتے ہوtakfurūna
  3. بِٱللَّهِاللہ کاbil-lahi
  4. وَكُنتُمْحالانکہ تھے تمwakuntum
  5. أَمْوَٰتًۭامردہamwātan
  6. فَأَحْيَـٰكُمْ ۖپھر اس نے زندہ کیا تم کوfa-aḥyākum
  7. ثُمَّپھرthumma
  8. يُمِيتُكُمْوہ موت طاری کر دے گا تم پرyumītukum
  9. ثُمَّپھرthumma
  10. يُحْيِيكُمْوہ زندہ کرے گا تم کوyuḥ'yīkum
  11. ثُمَّپھرthumma
  12. إِلَيْهِطرف اس کےilayhi
  13. تُرْجَعُونَتم لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں