ہبوط آدم علیہ السلام
جب حضرت آدمؐ نے حق تعالیٰ کا حکم عتاب آمیز سنا اور جنت سے باہر آگئے تو بحالت ندامت و انفعال گریہ زاری میں مصروف تھے۔ اس حالت میں حق تعالیٰ نے اپنی رحمت سے چند کلمات ان کو القا اور الہام کے طور پر بتلائے جن سے ان کی توبہ قبول ہوئی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا (اعراف۔ ۲۳) آخر آیت تک۔