مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فتلقى ادم من ربه كلمات فتاب عليه انه هو التواب الرحيم

پھر آدم نے اپنے پروردگار سے کچھ کلمات سیکھے (اور معافی مانگی) تو اس نے ان کا قصور معاف کر دیا بے شک وہ معاف کرنے والا (اور) صاحبِ رحم ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 37
  • پارہ 1
  • صفحہ 6

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب حضرت آدمؐ نے حق تعالیٰ کا حکم عتاب آمیز سنا اور جنت سے باہر آگئے تو بحالت ندامت و انفعال گریہ زاری میں مصروف تھے۔ اس حالت میں حق تعالیٰ نے اپنی رحمت سے چند کلمات ان کو القا اور الہام کے طور پر بتلائے جن سے ان کی توبہ قبول ہوئی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا (اعراف۔ ۲۳) آخر آیت تک۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَتَلَقَّىٰٓپس سیکھ لئے / پھر حاصل کرلئےfatalaqqā
  2. ءَادَمُآدم نےādamu
  3. مِنسےmin
  4. رَّبِّهِۦاپنے ربrabbihi
  5. كَلِمَـٰتٍۢکچھ کلمے / چند الفاظkalimātin
  6. فَتَابَپھر مہربان ہواfatāba
  7. عَلَيْهِ ۚاس پرʿalayhi
  8. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  9. هُوَوہی ہےhuwa
  10. ٱلتَّوَّابُجو توبہ قبول کرنے والا ہےl-tawābu
  11. ٱلرَّحِيمُجو بار بار رحم کرنے والا ہےl-raḥīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں