مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واستعينوا بالصبر والصلاة وانها لكبيرة الا على الخاشعين

اور (رنج وتکلیف میں) صبر اور نماز سے مدد لیا کرو اور بے شک نماز گراں ہے، مگر ان لوگوں پر (گراں نہیں) جو عجز کرنے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 45
  • پارہ 1
  • صفحہ 7

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

علمائے اہل کتاب جو بعد وضوح حق بھی آپ پر ایمان نہ لاتے تھے اس کی بڑی وجہ حب جاہ اور حب مال تھی اللہ تعالیٰ نے دونوں کا علاج بتا دیا صبر سے مال کی طلب اور محبت جائے گی اور نماز سے عبودیت و تذلل آئے گا۔ اور حب جاہ کم ہو گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱسْتَعِينُوا۟اور مدد مانگوwa-is'taʿīnū
  2. بِٱلصَّبْرِساتھ صبر کےbil-ṣabri
  3. وَٱلصَّلَوٰةِ ۚاورنماز کےwal-ṣalati
  4. وَإِنَّهَااوربیشک وہ (نماز)wa-innahā
  5. لَكَبِيرَةٌالبتہ بھاری ہے / مشکل ہے / بڑی ہےlakabīratun
  6. إِلَّاسوائے / مگرillā
  7. عَلَىاوپر انکےʿalā
  8. ٱلْخَـٰشِعِينَجو خشوع کرنے والے ہیںl-khāshiʿīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں