مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا بني اسرائيل اذكروا نعمتي التي انعمت عليكم واني فضلتكم على العالمين

اے یعقوب کی اولاد! میرے وہ احسان یاد کرو، جو میں نے تم پر کئے تھے اور یہ کہ میں نے تم کو جہان کے لوگوں پر فضیلت بخشی تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 47
  • پارہ 1
  • صفحہ 7

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

چونکہ تقوٰی اور کمال ایمان کا حاصل کرنا صبر و حضور و استغراق عبادات کے ذریعہ سے دشوار تھا۔ اس لئے اس کا سہل طریقہ تعلیم فرماتے ہیں اور وہ شکر ہے اس وجہ سے حق تعالیٰ اپنے احسانات و انعامات جو ان پر وقتًا فوقتًا ہوئے تھے ۔ ان کو یاد دلاتا ہے اور انکی بدکرداریاں بھی ظاہر فرماتا ہے ۔ انسان بلکہ حیوانات تک میں یہ مضمون موجود ہے کہ اپنے منعم کی محبت اور اسکی اطاعت دل نشین ہو جاتی ہے اور چند رکوع میں اس مضمون کو شرح و بسط…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰبَنِىٓاے بنیyābanī
  2. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیلis'rāīla
  3. ٱذْكُرُوا۟یاد کروudh'kurū
  4. نِعْمَتِىَمیری نعمتیںniʿ'matiya
  5. ٱلَّتِىٓوہ جوallatī
  6. أَنْعَمْتُانعام کی تھیں میں نےanʿamtu
  7. عَلَيْكُمْاوپر تمہارےʿalaykum
  8. وَأَنِّىاور بیشک میں نےwa-annī
  9. فَضَّلْتُكُمْفضیلت دی تھی میں نے تم کوfaḍḍaltukum
  10. عَلَىاوپرʿalā
  11. ٱلْعَـٰلَمِينَتمام دنیا والوں کےl-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں