مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واتقوا يوما لا تجزي نفس عن نفس شيئا ولا يقبل منها شفاعة ولا يؤخذ منها عدل ولا هم ينصرون

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ (کسی اور طرح) مدد حاصل کر سکیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 48
  • پارہ 1
  • صفحہ 7

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب کوئی کسی بلا میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اس کے رفیق اکثر یہی کیا کرتے ہیں کہ اول تو اس کے ادائے حق لازم میں کوشش کرتے ہیں یہ نہیں ہو سکتا تو سعی سفارش سے بچانے کی تدبیر کرتے ہیں یہ بھی نہ ہو سکے تو پھر تاوان و فدیہ دے کر چھڑاتے ہیں اگر یہ بھی نہیں ہو سکتا تو بالآخر اپنے مددگاروں کو جمع کر کے بزور پرخاش اس کی نجات کی فکر کرتے ہیں حق تعالیٰ نے اسی ترتیب کے موافق ارشاد فرمایا کہ کوئی شخص گو کیسا ہی مقرب خداوندی ہو مگر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱتَّقُوا۟اورwa-ittaqū
  2. يَوْمًۭااس دن سےyawman
  3. لَّانہlā
  4. تَجْزِىکام آئے گا / بدلہ بنے گاtajzī
  5. نَفْسٌکوئی نفسnafsun
  6. عَنطرف سےʿan
  7. نَّفْسٍۢکسی نفس کیnafsin
  8. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan
  9. وَلَااور نہwalā
  10. يُقْبَلُقبول کی جائے گیyuq'balu
  11. مِنْهَااس سےmin'hā
  12. شَفَـٰعَةٌۭکوئی سفارشshafāʿatun
  13. وَلَااور نہwalā
  14. يُؤْخَذُلیا جائے گاyu'khadhu
  15. مِنْهَااس سےmin'hā
  16. عَدْلٌۭکوئی بدلہʿadlun
  17. وَلَااور نہwalā
  18. هُمْوہhum
  19. يُنصَرُونَوہ مدد دئیے جائیں گےyunṣarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں