من و سلوٰی کی جگہ سبزیوں کا مطالبہ
یہ قصہ بھی اسی جنگل کا ہے بنی اسرائیل طعام آسمانی من و سلوٰی کھاتے کھاتے اکتا گئے تو کہنے لگے ہم سے ایک طرح کے کھانے پر صبر نہیں ہو سکتا۔ہم کو تو زمین کا اناج، ترکاری، ساگ، سبزی چاہئیے۔
یعنی من و سلوٰی جو ہر طرح بہتر ہے ۔ لہسن اور پیاز وغیرہ سے بدلتے ہو۔
اگر یہی جی چاہتا ہے تو کسی شہر میں جاؤ تمہاری مطلوب چیزیں تم کو سب ملیں گی۔ پھر ایسا ہی ہوا۔
بنی اسرائیل کی دائمی ذلت
ذلت یہ کہ ہمیشہ مسلمان اور نصاریٰ کے محکوم اور رعیت رہتے ہیں کسی کے پاس مال ہوا تو کیا۔ حکومت سے بالکل محروم ہو گئے جو موجب عزت تھی اور محتاجی یہ کہ اول تو یہود میں مال کی قلت اور جن کے پاس مال ہو بھی تو حکام وغیرہ کے خوف سے اپنے آپ کو مفلس اور حاجت مند ہی ظاہر کر تے ہیں شدت حرص اور بخل کے باعث محتاجوں سے بدتر نظر آتے ہیں اور یہ بھی درست کہ "تونگری بدل است نہ بمال" اس لئے مالدار ہو کر بھی محتاج ہی رہے اور عظمت اور عزت جو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی تھی اس سے رجوع کر کے اس کے غضب و قہر میں آ گئے۔
یعنی اس ذلت اور مسکنت و غضب الہٰی کا باعث ان کا کفر اور انبیاءؑ کا قتل کرنا تھا اور اس کفر و قتل کا باعث احکام کی نافرمانی اور حدود شرع سے خروج تھا۔