مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 61

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قلتم يا موسى لن نصبر على طعام واحد فادع لنا ربك يخرج لنا مما تنبت الارض من بقلها وقثائها وفومها وعدسها وبصلها قال اتستبدلون الذي هو ادنى بالذي هو خير اهبطوا مصرا فان لكم ما سالتم وضربت عليهم الذلة والمسكنة وباءوا بغضب من الله ذلك بانهم كانوا يكفرون بايات الله ويقتلون النبيين بغير الحق ذلك بما عصوا وكانوا يعتدون

اور جب تم نے کہا کہ موسیٰ! ہم سے ایک (ہی) کھانے پر صبر نہیں ہو سکتا تو اپنے پروردگار سے دعا کیجئے کہ ترکاری اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز (وغیرہ) جو نباتات زمین سے اُگتی ہیں، ہمارے لیے پیدا کر دے۔ انہوں نے کہا کہ بھلا عمدہ چیزیں چھوڑ کر ان کے عوض ناقص چیزیں کیوں چاہتے ہوں۔ (اگر یہی چیزیں مطلوب ہیں) تو کسی شہر میں جا اترو، وہاں جو مانگتے ہو، مل جائے گا۔ اور (آخرکار) ذلت (ورسوائی) اور محتاجی (وبے نوائی) ان سے چمٹا دی گئی اور وہ الله کے غضب میں گرفتار ہو گئے۔ یہ اس لیے کہ وہ الله کی آیتوں سے انکار کرتے تھے اور (اس کے) نبیوں کو ناحق قتل کر دیتے تھے۔ (یعنی) یہ اس لیے کہ نافرمانی کئے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 61
  • پارہ 1
  • صفحہ 9

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ قصہ بھی اسی جنگل کا ہے بنی اسرائیل طعام آسمانی من و سلوٰی کھاتے کھاتے اکتا گئے تو کہنے لگے ہم سے ایک طرح کے کھانے پر صبر نہیں ہو سکتا۔ہم کو تو زمین کا اناج، ترکاری، ساگ، سبزی چاہئیے۔ یعنی من و سلوٰی جو ہر طرح بہتر ہے ۔ لہسن اور پیاز وغیرہ سے بدلتے ہو۔ اگر یہی جی چاہتا ہے تو کسی شہر میں جاؤ تمہاری مطلوب چیزیں تم کو سب ملیں گی۔ پھر ایسا ہی ہوا۔ ذلت یہ کہ ہمیشہ مسلمان اور نصاریٰ کے محکوم اور رعیت رہتے ہیں کسی کے پاس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قُلْتُمْکہاqul'tum
  3. يَـٰمُوسَىٰاے موسیٰyāmūsā
  4. لَنہرگز نہیںlan
  5. نَّصْبِرَہم صبر کریں گےnaṣbira
  6. عَلَىٰاوپرʿalā
  7. طَعَامٍۢکھانے کےṭaʿāmin
  8. وَٰحِدٍۢایکwāḥidin
  9. فَٱدْعُپس تم دعا کروfa-ud'ʿu
  10. لَنَاہمارے لئےlanā
  11. رَبَّكَاپنے رب سےrabbaka
  12. يُخْرِجْوہ نکالےyukh'rij
  13. لَنَاہمارے لئےlanā
  14. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  15. تُنۢبِتُاگاتی ہےtunbitu
  16. ٱلْأَرْضُزمین (یعنی)l-arḍu
  17. مِنۢسےmin
  18. بَقْلِهَاسبزی اس کی سےbaqlihā
  19. وَقِثَّآئِهَااور ککڑی اس کی سےwaqithāihā
  20. وَفُومِهَالہسن اس کے سےwafūmihā
  21. وَعَدَسِهَامسور اس کی سےwaʿadasihā
  22. وَبَصَلِهَا ۖپیاز اس کی سےwabaṣalihā
  23. قَالَکہاqāla
  24. أَتَسْتَبْدِلُونَتم بدلنا چاہتے ہوatastabdilūna
  25. ٱلَّذِىاسے جوalladhī
  26. هُوَوہhuwa
  27. أَدْنَىٰکم تر ہےadnā
  28. بِٱلَّذِىبدلے اس کے جوbi-alladhī
  29. هُوَوہhuwa
  30. خَيْرٌ ۚبہتر ہےkhayrun
  31. ٱهْبِطُوا۟اتر جاؤ (بلند مقام سے)ih'biṭū
  32. مِصْرًۭاکسی شہر میںmiṣ'ran
  33. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  34. لَكُمتمہارے لئے ہےlakum
  35. مَّاجوmā
  36. سَأَلْتُمْ ۗسوال کیا تم نے / مانگا تم نےsa-altum
  37. وَضُرِبَتْاور ماری گئی / مسلط کی گئیwaḍuribat
  38. عَلَيْهِمُاوپر ان کےʿalayhimu
  39. ٱلذِّلَّةُذلتl-dhilatu
  40. وَٱلْمَسْكَنَةُاور مسکنتwal-maskanatu
  41. وَبَآءُواور وہ لوٹےwabāū
  42. بِغَضَبٍۢساتھ غضب کےbighaḍabin
  43. مِّنَطرف سےmina
  44. ٱللَّهِ ۗاللہl-lahi
  45. ذَٰلِكَیہdhālika
  46. بِأَنَّهُمْبوجہ اسکے کہ بیشک وہbi-annahum
  47. كَانُوا۟تھے وہkānū
  48. يَكْفُرُونَوہ کفر کرتےرہتے تھےyakfurūna
  49. بِـَٔايَـٰتِساتھ آیات کےbiāyāti
  50. ٱللَّهِاللہl-lahi
  51. وَيَقْتُلُونَاور قتل کر ڈالتے تھےwayaqtulūna
  52. ٱلنَّبِيِّـۧنَنبیوں کوl-nabiyīna
  53. بِغَيْرِبغیرbighayri
  54. ٱلْحَقِّ ۗحق کےl-ḥaqi
  55. ذَٰلِكَیہdhālika
  56. بِمَابوجہ اس کےbimā
  57. عَصَوا۟وہ نافرمانی کرتے تھےʿaṣaw
  58. وَّكَانُوا۟اور تھے وہwakānū
  59. يَعْتَدُونَحد سےنکل جاتےyaʿtadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں