بنی اسرائیل کی خوش فہمی
بعض نے کہا سات دن اور بعض نے چالیس دن (جتنے روز بچھڑے کو پوجا کی تھی) اور بعض نے چالیس سال (جتنی مدت تیہ میں سرگرداں رہے تھے) اور بعض نے کہا ہر ایک جتنی مدت دنیا میں زندہ رہا۔
یعنی یہ بات غلط ہے کہ یہودی ہمیشہ کے لئے دوزخ میں نہ رہیں گے۔ کیونکہ خلود فی النار اور خلود فی الجنۃ کا جو قاعدہ کلیہ آگے بیان فرمایا ہے اسی کے مطابق سے معاملہ ہو گا۔ یہودی اس سے نکل نہیں سکتے۔