بنی اسرائیل ظالم ہیں
یعنی حضرت موسٰیؑ کہ جن کی شریعت پر قائم ہو اور انکی شریعت کی وجہ سے اور شرائع حقہ کا انکار کرتے ہو۔ خود انہوں نے کھلے کھلے معجزے تم کو دکھائے (جیسے عصا، ید بیضا اور دریا کا پھاڑنا وغیرہ) مگر جب چند دن کے لئے کوہ طور پر گئے تو اتنے ہی میں بچھڑے کو تم نے خدا بنا لیا۔ حالانکہ موسٰیؑ اپنے درجہ نبوت پر قائم زندہ موجود تھے تو اس وقت تمہارا موسٰیؑ اور انکی شریعت پر ایمان کہا جاتا رہا تھا اور رسول آخرالزمان کے بغض اور حسد میں آج شریعت موسوی کو ایسا پکڑ رکھا ہے کہ خدا کا حکم بھی نہیں سنتے۔ بےشک تم ظالم، تمہارے باپ دادا ظالم۔ یہ حال تو بنی اسرائیل کا حضرت موسٰیؑ کے ساتھ تھا۔ آگے توریت کی نسبت جو انکے ایمان کی حالت تھی اس کو بتاتے ہیں۔