یعنی چپکےکہنا ہم سے نہیں چھپتا۔ وہ آپس میں جو سرگوشیاں کریں گے ہم کو خوب معلوم ہیں۔
یعنی جو ان میں زیادہ عقلمند ، صائب الرائے اور ہشیار ہو گا وہ کہے گا کہ میاں دس دن بھی کہاں ؟ صرف ایک ہی دن سمجھو ۔ اس کو زیادہ عقلمند اور اچھی راہ روش والا اس لئے فرمایا کہ دنیا کے زوال و فنا اور آخرت کی بقاء و دوام اور شدت ہول کو اس نے دوسروں سے زیادہ سمجھا۔