متکبرین کےسر جھک جائیں گے
یعنی اس روز بڑے بڑے سرکش متکبروں کے سر بھی علانیہ اسی حی و قیوم کے سامنے ذلیل قیدیوں کی طرح جھکے ہوں گے جنہوں نے کبھی خدا کے آگے پیشانی نہ ٹیکی تھی اس وقت بڑی عاجزی سےگردن جھکائے چلے آئیں گے۔
یعنی ظالم کا حال کچھ نہ پوچھو کیا خراب ہو گا۔ ظلم کےلفظ میں شرک اور دوسرے معاصی بھی داخل ہیں جیسے فرمایا اِنَّ الشِّرۡکَ لَظُلۡمٌ عَظِیۡمٌ (لقمان۔۱۳) اور وَ الَّذِیۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَۃً اَوۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ الخ (آل عمران۔۱۳۵) ہر ایک ظالم کی خرابی اس کے درجہ میں ظلم کے موافق ہو گی۔