مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 111

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وعنت الوجوه للحي القيوم وقد خاب من حمل ظلما

اور اس زندہ و قائم کے رو برو منہ نیچے ہوجائیں گے۔ اور جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا وہ نامراد رہا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 111
  • پارہ 16
  • صفحہ 319

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس روز بڑے بڑے سرکش متکبروں کے سر بھی علانیہ اسی حی و قیوم کے سامنے ذلیل قیدیوں کی طرح جھکے ہوں گے جنہوں نے کبھی خدا کے آگے پیشانی نہ ٹیکی تھی اس وقت بڑی عاجزی سےگردن جھکائے چلے آئیں گے۔ یعنی ظالم کا حال کچھ نہ پوچھو کیا خراب ہو گا۔ ظلم کےلفظ میں شرک اور دوسرے معاصی بھی داخل ہیں جیسے فرمایا اِنَّ الشِّرۡکَ لَظُلۡمٌ عَظِیۡمٌ (لقمان۔۱۳) اور وَ الَّذِیۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَۃً اَوۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ الخ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَعَنَتِاور جھک جائیں گےwaʿanati
  2. ٱلْوُجُوهُچہرےl-wujūhu
  3. لِلْحَىِّحی کے لیےlil'ḥayyi
  4. ٱلْقَيُّومِ ۖقیوم کے لیے۔ آگےl-qayūmi
  5. وَقَدْاور تحقیقwaqad
  6. خَابَنامراد ہواkhāba
  7. مَنْجس نےman
  8. حَمَلَاٹھایاḥamala
  9. ظُلْمًۭاظلمẓul'man

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں