انسان کی یہ ہی بڑی ضرورتیں ہیں ، کھانا ، پینا ، پہننا اور رہنے کے لئے مکان جس میں دھوپ بارش کا بچاؤ ہو ، جنت میں اس طرح کی کوئی تکلیف نہیں ۔ ہر طرح راحت ہی راحت ہے بہشت آنجا کہ آزارے نبا شد۔ یہاں راحت کا ذکر نہیں کیا ۔ صرف تکلیفوں کی نفی کی شاید متنبہ کرنے کے لئے کہ یہاں سے نکلے تو ان سب چیزوں کی تکلیف اٹھاؤ گے۔
سورہ طٰہٰ آیت 119 پر تفسیر عثمانی
تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
وَأَنَّكَ لَا تَظْمَؤُا۟ فِيهَا وَلَا تَضْحَىٰ ﴿١١٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہتفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج