مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 17 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَـٰمُوسَىٰ ﴿١٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

لاٹھی کے بارے میں سوال

یہاں سے منصب رسالت کی تمہید شروع ہوتی ہے۔ چونکہ معجزات دیکر فرعون کی طرف بھیجے جانے والے تھے اس لئے اولًا معجزہ عصا کا ذکر فرماتے ہیں۔ یہ سوال کہ تیرے ہاتھ میں کیا چیز ہے ، اس غرض سے تھا کہ موسٰیؑ اپنی لاٹھی کی حقیقت اور اس کے منافع کو خوب مستحضر کر لیں تا جو خارق عادت چیز پیش آنے والی تھی اس کا معجزہ ہونا پوری طرح واضح ، مستحکم اور اوقع فی النفس ہو ۔ یعنی اس وقت خوب دیکھ بھال کر اور جانچ تول کر بتلاؤ ، تمہارے ہاتھ میں کیا چیز ہے ؟ مبادا سانپ بن جانے پر وہم کرنے لگو کہ شاید میں غلطی سے ہاتھ میں لاٹھی نہ لایا ہوں کچھ اور لے آیا ہوں ۔ اللہ اکبر ولِلہ الحمد۔