مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 3 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

إِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ ﴿٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قرآن مشقت کےلئے نہیں

یعنی قرآن کریم اس لئے اتارا گیا ہے کہ جنکے دل نرم ہوں اور خدا سے ڈرتے ہوں ، وہ اس کے بیانات سے نصیحت حاصل کریں اور روحانی فیوض و برکات سے محروم نہ رہیں۔ یہ غرض نہیں کہ قرآن نازل کر کے خواہ مخواہ تم کو کسی محنت شاقہ اور تکلیف شدید میں مبتلا کیا جائے ، نہ وہ ایسی چیز ہے جس کا حاصل و عامل کبھی محروم و ناکام رہے۔ آپ تکذیب کرنے والوں کی باتیں سن کر ملول اور تنگ دل نہ ہوں نہ ان کے پیچھے پڑ کر زیادہ تکلیف اٹھائیں۔ حق کا علمبردار ہی آخر کامیاب ہو کر رہے گا۔ آپ توسط کے ساتھ عبادت کرتے رہئے۔ بعض روایات میں ہےکہ ابتداءً نبی ﷺ شب کو نماز میں کھڑے ہو کر بہت زیادہ قرآن پڑھتے تھے ۔ کفار آپ کی محنت و ریاضت دیکھ کر کہتے کہ قرآن کیا اترا ، بیچارے محمد ﷺ سخت تکلیف اور محنت میں پڑ گئے۔ اس کا جواب ان آیات میں دیا گیا کہ فی الحقیقت قرآن محنت و شقاء نہیں۔ رحمت و نور ہے ، جس کو جتنا آسان ہو اسی قدر نشاط کےساتھ پڑھنا چاہئے فَاقۡرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنۡہُ (مزمل۔۳۰)۔