پچھلی قوموں کا بے نشان ہونا
یعنی کتنی ہی بدبخت قومیں اپنے جرائم کی پاداش میں ہلاک کی جا چکیں ۔ جن کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ گیا آج ان کے پاؤں کی آہٹ یا ان کی لن ترانیوں کی ذرا سی بھنک بھی سنائی نہیں دیتی ۔ پس جو لوگ اس وقت نبی کریم ﷺ سے برسر مقابلہ ہو کر آیات اللہ کا انکار و استہزار کر رہے ہیں ، وہ بے فکر نہ ہوں ۔ ممکن ہے انکو بھی کوئی ایسا ہی تباہ کن عذاب آ گھیرے جو چشم زدن میں تہس نہس کر ڈالے۔ تم سورۃ مریم بحسن توفیقہٖ و نصرہٖ فلہٗ الحمد والمنّہ۔