تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خواب میں یا بیداری میں بطور الہام کے یا اس زمانہ کے کسی نامعلوم الاسم نبی کی زبانی تیری ماں کو وہ حکم بھیجا۔ جس کا بھیجا جانا مناسب تھا۔ (اس کی تفصیل آگے مذکور ہے اَنِ اقۡذِفِیۡہِ الخ (تنبیہ) لفظ "ایحاء" سے حضرت موسٰیؑ کی والدہ کا نبیہ ہونا ثابت نہیں ہوتا جیسا کہ تقریر بالا سے ظاہر ہے۔ نبی وہ ہے جس کی طرف احکام کی وحی آئے اور ان کی تبلیغ کا مامور ہو۔ یہاں یہ تعریف صادق نہیں آتی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں