مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 42 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ٱذْهَبْ أَنتَ وَأَخُوكَ بِـَٔايَـٰتِى وَلَا تَنِيَا فِى ذِكْرِى ﴿٤٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ذکر اللہ کی تاکید

یعنی جس کام کے لئے بنائےگئے ہو ، وقت آ گیا ہے کہ اپنے بھائی ہارون کو ساتھ لے کر اس کے لئے نکل کھڑے ہو اور جو دلائل و معجزات تم کو دیے گئے ہیں ضرورت کے وقت ظاہر کرو ۔ چونکہ موسٰیؑ پیشتر دعا کرتے وقت کہہ چکے تھے کَیۡ نُسَبِّحَکَ کَثِیۡرًا ۔ وَّ نَذۡکُرَکَ کَثِیۡرًا یہاں وَ لَا تَنِیَا فِیۡ ذِکۡرِیۡ کہہ کر وہ بات یاد دلا دی۔ یعنی اللہ کے نام کی تبلیغ میں پوری مستعدی دکھلاؤ اور تمام احوال و اوقات میں عمومًا اور دعوت و تبلیغ کے وقت خصوصًا اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ کہ اہل اللہ کے لئے کامیابی کا بڑا ذریعہ اور دشمن کے مقابلہ میں بہترین ہتھیار یہی ہے ۔ حدیث میں ہے وانّ عبدی کل عبدی الذی یذکرنی وھو منا جز قرنہ ۔