مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذهب انت واخوك باياتي ولا تنيا في ذكري

تو تم اور تمہارا بھائی دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ کرنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 42
  • پارہ 16
  • صفحہ 314

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس کام کے لئے بنائےگئے ہو ، وقت آ گیا ہے کہ اپنے بھائی ہارون کو ساتھ لے کر اس کے لئے نکل کھڑے ہو اور جو دلائل و معجزات تم کو دیے گئے ہیں ضرورت کے وقت ظاہر کرو ۔ چونکہ موسٰیؑ پیشتر دعا کرتے وقت کہہ چکے تھے کَیۡ نُسَبِّحَکَ کَثِیۡرًا ۔ وَّ نَذۡکُرَکَ کَثِیۡرًا یہاں وَ لَا تَنِیَا فِیۡ ذِکۡرِیۡ کہہ کر وہ بات یاد دلا دی۔ یعنی اللہ کے نام کی تبلیغ میں پوری مستعدی دکھلاؤ اور تمام احوال و اوقات میں عمومًا اور دعوت و…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱذْهَبْجاؤidh'hab
  2. أَنتَتمanta
  3. وَأَخُوكَاور تمہارا بھائیwa-akhūka
  4. بِـَٔايَـٰتِىمیری آیات کے ساتھ۔ میری نشانیوں کے ساتھbiāyātī
  5. وَلَااور نہwalā
  6. تَنِيَاسستی کرنا تم دونوںtaniyā
  7. فِىمیںfī
  8. ذِكْرِىمیری یاد میں۔ میرے ذکر میںdhik'rī

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں