یعنی عمدہ غذائیں تم کھاتے ہو ، جو تمہارےکام کی نہیں وہ اپنے مویشیوں کو کھلاتے ہو جن کی محنت سے ساری پیدوار حاصل ہوئی ہے۔
یہ فرمایا ہے دہریوں کی آنکھ کھولنے کو ۔ یعنی اس کی تدبیریں اور قدرتیں دیکھو ۔ اگر عقل ہے تو سمجھ لو گے کہ یہ مضبوط و محکم انتظامات یوں ہی بخت و اتفاق سے قائم نہیں ہو سکتے۔ گویا ان آیات میں وجود باری اور توحید کی طرف توجہ دلائی ۔ آگے معاد کا ذکر ہے۔