مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 57 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَـٰمُوسَىٰ ﴿٥٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت موسٰی علیہ السلام سے فرعون کا مناظرہ

فرعون نے یہ بات اپنی قوم "قبط" کو موسٰیؑ کی طرف سے نفرت اور اشتعال دلانے کے لئے کہی ۔ یعنی موسٰیؑ کی غرض یہ معلوم ہوتی ہے کہ جادو کے زور سے ہم کو نکال باہر کرے اور ساحرانہ ڈھونگ بنا کر عوام کی جمعیت اپنے ساتھ کر لے اس طرح قبطیوں کے تمام املاک و اموال پر قابض ہو جائے۔