تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
فرعون نے یہ بات اپنی قوم "قبط" کو موسٰیؑ کی طرف سے نفرت اور اشتعال دلانے کے لئے کہی ۔ یعنی موسٰیؑ کی غرض یہ معلوم ہوتی ہے کہ جادو کے زور سے ہم کو نکال باہر کرے اور ساحرانہ ڈھونگ بنا کر عوام کی جمعیت اپنے ساتھ کر لے اس طرح قبطیوں کے تمام املاک و اموال پر قابض ہو جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں