قوم کو حضرت ہارون کی تنبیہ
یعنی حضرت ہارونؑ نرمی سے زبانی فہمائش کر چکے تھے کہ جس بچھڑے پر تم مفتون ہو رہے ہو ، وہ خدا نہیں ہو سکتا ۔ تمہارا پروردگار اکیلا رحمٰن ہے۔ جس نے اب تک خیال کرو کس قدر رحمتوں کی بارش تم پر کی ہے۔ اسے چھوڑ کر کدھر جا رہے ہو۔ میں موسٰیؑ کا جانشین ہوں اور خود نبی ہوں ۔ اگر اپنا بھلا چاہتے ہو تو لازم ہے کہ میری راہ چلو اور میری بات مانو۔ سامری کے اغواء میں مت آؤ۔