مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 94

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال يا ابن ام لا تاخذ بلحيتي ولا براسي اني خشيت ان تقول فرقت بين بني اسرائيل ولم ترقب قولي

کہنے لگے کہ بھائی میری ڈاڑھی اور سر (کے بالوں) کو نہ پکڑیئے۔ میں تو اس سے ڈرا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کو ملحوظ نہ رکھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 94
  • پارہ 16
  • صفحہ 318

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت موسٰیؑ نے فرط جوش میں ہارونؑ کی داڑھی اور سر کے بال پکڑ لئے تھے۔ اس کی مفصل بحث سورہ اعراف کے فوائد میں گذر چکی۔ یعنی میری سمجھ میں یہ ہی آیا کہ تمہارے آنے کا انتظار اس سے بہتر ہے کہ تمہارے پیچھے کوئی ایسا کام کروں جس سے بنی اسرائیل میں پھوٹ پڑ جائے۔ کیونکہ ظاہر ہے اگر مقابلہ یا انقطاع ہوتا تو کچھ لوگ میرےساتھ ہوتے اور بہت سے مخالف رہتے ۔ مجھے ڈر ہوا کہ تم آ کر یہ الزام نہ دو کہ میرا انتظار کیوں نہ کیا؟ اور قوم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. يَبْنَؤُمَّاے میری ماں کے بیٹےyabna-umma
  3. لَانہlā
  4. تَأْخُذْتم پکڑوtakhudh
  5. بِلِحْيَتِىمیری داڑھی کوbiliḥ'yatī
  6. وَلَااور نہwalā
  7. بِرَأْسِىٓ ۖمیرے سر کوbirasī
  8. إِنِّىبیشک میںinnī
  9. خَشِيتُڈر گیا تھاkhashītu
  10. أَنکہan
  11. تَقُولَتم کہو گےtaqūla
  12. فَرَّقْتَتو نے جدائی ڈال دی۔ تفرقہ ڈال دیاfarraqta
  13. بَيْنَدرمیانbayna
  14. بَنِىٓبنیbanī
  15. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل کےis'rāīla
  16. وَلَمْاور نہwalam
  17. تَرْقُبْتم نے انتظار کیاtarqub
  18. قَوْلِىمیری بات کاqawlī

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں