تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی موسٰیؑ و فرعون کی طرح اور بہت سی گذشتہ اقوام کے واقعات ہم تجھ کو اور تیرے ذریعہ سے تمام دنیا کو سناتے رہتے ہیں جس میں بہت سےفوائد ہیں مثلًا علم کی توقیر، معجزات کی تکثیر، پیغمبر اور مسلمانوں کی تسلی عقلمندوں کے لئے عبرت و تذکیر، اور معاندین کے حق میں تہدید و ترہیب کا سامان ہوتا ہے۔ یعنی قرآن کریم جو ان عبرت آموز واقعات و حقائق پر مشتمل ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں