مواد پر جائیں
Quran Maqasid

لَدُن

قرآن میں لدن

معنی: اپنے پاس سے

لدن قرآن کی 10 سورتوں کی 17 آیات میں 18 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
18
آیات
17
سورتیں
10
مادّہ
ل د ن

لَدُن

اسم · 18 بار

معنی: اپنے پاس سے · دوسرے تراجم: اپنے پاس, اپنے, اس کو اپنے, اس ہستی کی

قرآن میں صورتیں

  • لَّدُنكَ ×7
  • لَّدُنَّآ ×6
  • لَّدُنْهُ ×2
  • لَّدُنْ ×2
  • لَّدُنِّى ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

لدن أخص من «عند» ، لأنه يدل على ابتداء نهاية. نحو: أقمت عنده من لدن طلوع الشمس إلى غروبها، فيوضع لدن موضع نهاية الفعل.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وهب لنا من لدنك رحمة﴾ [آل عمران: 8] لدن: ظرف لأول غاية زمان أو مكان فهو متردد بين ظرفين، ويضاف للزمان، ومنه قول الشاعر: [من الرجز]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ل د ن پر مکمل اندراجات

لدن والی آیات

17 میں سے آیات 1–17

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا کر دیجیو اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:8
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس وقت زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی (اور) کہا کہ پروردگار مجھے اپنی جناب سے اولاد صالح عطا فرما تو بے شک دعا سننے (اور قبول کرنے) والا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:38
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کسی کی ذرا بھی حق تلفی نہیں کرتا اور اگر نیکی (کی) ہوگی تو اس کو دوچند کردے گا اور اپنے ہاں سے اجرعظیم بخشے گا

    سورہ نساء، آیت 4:40
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم ان کو اپنے ہاں سے اجر عظیم بھی عطا فرماتے

    سورہ نساء، آیت 4:67
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کی راہ میں اور اُن بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما

    سورہ نساء، آیت 4:75
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کردی گئی ہے

    سورہ ہود، آیت 11:1
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہو کہ اے پروردگار مجھے (مدینے میں) اچھی طرح داخل کیجیو اور (مکے سے) اچھی طرح نکالیو۔ اور اپنے ہاں سے زور وقوت کو میرا مددگار بنائیو

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:80
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ اُن کے لئے (ان کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی) بہشت ہے

    سورہ کہف، آیت 18:2
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔ اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا کر

    سورہ کہف، آیت 18:10
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہاں) انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ دیکھا جس کو ہم نے اپنے ہاں سے رحمت (یعنی نبوت یا نعمت ولایت) دی تھی اور اپنے پاس سے علم بخشا تھا

    سورہ کہف، آیت 18:65
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کے بعد (پھر) کوئی بات پوچھوں (یعنی اعتراض کروں) تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا کہ آپ میری طرف سے عذر (کے قبول کرنے میں غایت) کو پہنچ گئے

    سورہ کہف، آیت 18:76
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما

    سورہ مریم، آیت 19:5
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے پاس شفقت اور پاکیزگی دی تھی۔ اور پرہیزگار تھے

    سورہ مریم، آیت 19:13
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس طرح پر ہم تم سے وہ حالات بیان کرتے ہیں جو گذر چکے ہیں۔ اور ہم نے تمہیں اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب) عطا فرمائی ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:99
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر ہم چاہتے کہ کھیل (کی چیزیں یعنی زن وفرزند) بنائیں تو اگر ہم کو کرنا ہوتا تو ہم اپنے پاس سے بنالیتے

    سورہ انبیاء، آیت 21:17
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم کو قرآن (خدائے) حکیم وعلیم کی طرف سے عطا کیا جاتا ہے

    سورہ نمل، آیت 27:6
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو اپنے ملک سے اُچک لئے جائیں۔ کیا ہم نے اُن کو حرم میں جو امن کا مقام ہے جگہ نہیں دی۔ جہاں ہر قسم کے میوے پہنچائے جاتے ہیں (اور یہ) رزق ہماری طرف سے ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے

    سورہ قصص، آیت 28:57